گجرانوالہ ،لڑکابرقعہ پہن کر گرلز کالج میں گھس گیا

11:23 PM, 18 Oct, 2017

گجرانوالہ:پولیس نے گجرانوالہ میں بر قعہ پہن کرلڑکیوں کے کالج میں گھس کر انھیں ہراساں کرنے والے نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
برقعہ پہن کر پولیس سے فرارتو ہوا جاتا ہے اور ایسے افراد کے بارے ہم نے اکثر سنا بھی ہے لیکن اس طرح برقع میں چھپ کر لڑکیوں کے کالج میں گھس کر انھیں تنگ اورستانا عام بات نہیں ہے ، لیکن ایسا کرنے والا لڑکا منظر عام پر آیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق یہ لڑکا بر قع پہن کر پہلے لڑکیوں کے کالج میں گھسا پھر انکی کلا س میں بھی پہنچ گیا۔یہ لڑکا کلاس میں بیٹھ کر ایک گھنٹہ تک لڑکیوں کو مسلسل ستاتا رہا، کلاس روم سے اچانک لڑکیوں کی چیخنے چلانے کی آوازیں سن کر پرنسپل کلاس روم میں آئی اور سامنے اس نوجوان کو پایا، کالج انتظامیہ نے پولیس کو بلا کر اسے پولیس حکام کے حوالے کر دیا۔

گرفتار ہونے کے بعد لڑکے نے اپنا نام زوار حیدر بتایا ہے۔پولیس اس نوجوان سے پوچھ گچھ کررہی ہے اورتحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔

مزیدخبریں