امریکی ریاست میری لینڈ میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک، 5 زخمی

11:19 PM, 18 Oct, 2017

نیوویب ڈیسک

بالٹی مور:  امریکی ریاست میری لینڈ میں فائرنگ مسلح افراد کی فائرنگ سے 3 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست میری لینڈ کے شہر بالٹی مور میں نامعلوم شخص کی فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک جب کہ 5 زخمی ہوگئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ بزنس پارک میں کی گئی جب کہ ملزم اور متاثرین کا تعلق ایک ہی کمپنی سے ہے۔پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزم کی تلاش شروع کردی ہے جب کہ علاقے کے اسکول بھی بند کردیے گئے۔

مزیدخبریں