حسن علی نے تیز ترین 50 وکٹیں لے کر وقاریونس کو پیچھے چھوڑ دیا

حسن علی نے تیز ترین 50 وکٹیں لے کر وقاریونس کو پیچھے چھوڑ دیا

ابوظہبی: قومی ٹیم کے فاسٹ باولر حسن علی نے ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 50 وکٹیں لیکر سابق فاسٹ بولر وقار یونس کا ریکارڈ توڑ دیا۔
سری لنکا کے خلاف تیسرے ون ڈے میں حسن علی نے 34 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا اور انہوں نے 50 وکٹیں کیریئر کے 24 ویں میچ میں مکمل کیں۔ اس کے ساتھ ہی حسن علی نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر وقار یونس کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے، انہوں نے 27 میچز میں 50 وکٹیں حاصل کی تھیں، حسن علی 24 میچز میں یہ کارنامہ انجام دیتے ہوئے آسٹریلین لیجنڈ ڈینس للی کے ہم پلہ بھی ہو گئے ہیں۔


دوسری جانب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اپنے ٹوئیٹر اکاونٹ کے ذریعے حسن علی ک ے اس کارنامے کا اعلان کیا ۔