داعش کے خاتمے کے بعد امریکہ کا الرقہ میں تعمیر نو کا اعلان

10:56 PM, 18 Oct, 2017

واشنگٹن: امریکی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ شام میں دولت اسلامیہ (داعش)کے زیر تسلط رہنے والے شہر الرقہ کو داعش سے پاک کئے جانے کے بعد امریکا تعمیر نو اور بحالی کے منصوبوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے گا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطا بق امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان ہیذر ناور ٹ کا کہنا تھا کہ الرقہ میں داعش کی مکمل شکست کے بعد ملبہ ہٹانے، بنیادی سروسز کی فراہمی، بجلی اور پانی کی سہولیات کی فراہمی میں مدد کے لیے امریکا بھرپور مدد کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ امریکا اور اس کے اتحادی الرقہ کے حوالے سے پیش آئند اقدامات کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔ اپنے تمام اتحادیوں کے ساتھ مل کر الرقہ میں محتاج لوگوں کی مدد اور داعش سے چھڑائے گئے شہر میں استحکام کے لیے ہرممکن اقدامات کریں گے۔

مزیدخبریں