برطانوی خاتون نے بطور احتجاج اپنا گھر 2پائونڈ میں فروخت کرنیکا اعلا ن کر دیا

برطانوی خاتون نے بطور احتجاج اپنا گھر 2پائونڈ میں فروخت کرنیکا اعلا ن کر دیا

لندن :برطانیہ میں ایک خاتون شہری نے دارالحکومت کے وسط میں واقع اپنا مکان 2 پائونڈ 2.65 (امریکی ڈالر) کے عوض فروخت کیلئے پیش کیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق دو بیڈ روم اور ایک لائونج پر مشتمل یہ مکان لندن کے جنوب مشرق میں دریائے ٹیمز سے دو منٹ کی مسافت پر واقع ہے اور اس کی مارکیٹ ویلیو 2.85 لاکھ پائونڈ سے کم نہیں ہے۔برطانوی خاتون شہر میں پراپرٹی بروکر کمپنیوں کے ذریعے مناسب خریدار پانے میں ناکام ہو گئی۔ اس کے بعد خاتون نے اپنا مکان فروخت کرنے کیلئے ایک منفرد طریقہ اختیار کیا ہے۔


مکان کی فروخت کیلئے ایک خصوصی ویب سائٹ بنائی گئی ہے جس پر مکان کی قیمت کے طور پر 2 پاو¿نڈ کا ٹکٹ فروخت کیا جا رہا ہے۔ مطلوبہ رقم کے حصول کے بعد ٹکٹ خریدنے والے تمام شرکا کے درمیان قرعہ اندازی کی جائیگی اور خوش قسمت انسان کو مکان حوالے کر دیا جائیگا اس طرح خاتون کو پوری قیمت وصول ہو جائیگی جبکہ خریدار صرف 2 پائونڈ یعنی قرعہ اندازی میں شرکت کے ٹکٹ کے عوض گھر حاصل کرلے گا۔