ابوظہبی: سری لنکا نے پاکستان کو تیسرا ون ڈے میچ جیتنے کیلئے 209 رنر بنا کر آوٹ ہو گئی۔ پاکستانی باولرز نے سری لنکا کی بلے بازی کو تباہ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق تیسرے ون ڈے میں سری لنکا نے ٹاس جیتنے کے بعد بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ سری لنکن اوپنرز نے اپنی ٹیم کو بہتر آغاز فراہم کیا اور 59 رنز کی شراکت قائم کی۔سری لنکا کے پہلے آو¿ٹ ہونے والے بلے باز نیروشن ڈکویلا تھے جو 18رنز کے انفرادی اسکور پر حسن علی کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔سری لنکا کی دوسری وکٹ 102 رنز پر دنیش چندی مل کی گری جنہیں شاداب خان نے ایل بی ڈبلیو آو¿ٹ کیا۔ چندی مل نے 19 رنز بنائے۔دوسری وکٹ گرنے کے بعد سری لنکن کپتان اپل تھرنگا کے بھی قدم لڑکھڑا گئے اور وہ شاداب خان کی گیند پر ڈیپ اسکوائر لیگ پر فخر زمان کو کیچ دے بیٹھے۔تھرنگا نے 80 گیندیں کھیل کر 61 رنز کی اننگز کھیلی۔ ان کے آو¿ٹ ہونے کے باوجود بھی وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا۔
حسن علی نے اپنی شاندار باو¿لنگ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے کپوڈیگیدرا (18) کو چلتا کیا جبکہ سری وردھنے (2) جنید خان کا شکار بنے۔سری لنکا کے ویندرسے بغیر کوئی رنز بنائے حسن علی کی گیند پر آو¿ٹ ہوئے جبکہ تھریمانے اور اکیلا دننجیا بھی اسکور میں محض 28 اور ایک رن کا ہی اضافہ کرسکے۔ قومی ٹیم کو سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل ہے تاہم سیریز بچانے کے لئے مہمان ٹیم کو کامیابی درکار ہے۔
تیسرا ون ڈے، پاکستان کو جیت کیلئے 209 کا ہدف مل گیا
08:03 PM, 18 Oct, 2017