ممبئی : بالی وو ڈ میں ڈریم گرل کے نام سے مشہور اداکارہ ہیما مالنی نے کہا ہے کہ اداکارہ دپیکا پڈوکون نئے دور کی ڈریم گرل ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ ہیما مالنی نیاپنی کتاب”بی یانڈ دی ڈریم گرل “ لی لانچ تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئی کہاکہ انہیں دپیکا بہت پسند ہیں اور وہ نئے دور کی ڈریم گرل ہے ،میں یہ نہیں کہہ سکتی کہ آپ انڈسٹری کی طرف سے مجھے دیئے گئے ڈریم گرل کے خطاب کو ہٹا دیں۔ اس موقع پر دپیکا پڈوکون ،ایشا دیول ،بھارت ٹکھانی ، اہانا دیول اور کمل مکھرجی موجود تھے۔
واضح رہے کہ ہیما مالنی کا شمار ماضی کی خوبصورت اور مایہ ناز اداکاراو¿ں میں ہوتا ہے، ان کی سدا بہار خوبصورتی کی وجہ سے انہیں ڈریم گرل کہا جاتاہے۔
دپیکا پڈوکون نئے دور کی ”ڈریم گرل “ قرار
06:53 PM, 18 Oct, 2017