نواز شریف برطانوی پارلیمنٹ میں لیکچر دیں گے

نواز شریف برطانوی پارلیمنٹ میں لیکچر دیں گے

لندن :سابق وزیر اعظم نواز شریف برطانوی پارلیمنٹ کے کمیٹی روم میں پاک برطانیہ تعلقات کے موضوع پر لیکچر دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کو لیکچر کی دعوت برطانوی پارلیمنٹ کے ممبر رحمان چشتی نے دی تھی۔کنزرویٹوپارٹی کے رحمان چشتی نے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کی اور انہیں برطانوی پارلیمنٹ میں پاک برطانیہ تعلقات کے حوالے سے لیکچر دینے کی دعوت دی جو کہ انہوں نے قبول کر لی ہے اور اب آئندہ چند روز میں سابق وزیر اعظم نواز شریف پارلیمنٹ کے کمیٹی روم میں لیکچر دیں گے۔


خیال رہے کہ نوازشریف کوپانامہ کیس میںسپریم کورٹ نے نا ہل قرار دے دیا تھا جس کے بعدوہ بیگم کلثوم نواز کے علاج ومعالجے کیلئے لندن چلے گئے تھے اور وہ اب تک وہیں مقیم ہیں۔