دہشت گرد بزدلانہ حملوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے : احسن اقبال

05:43 PM, 18 Oct, 2017

اسلام آباد:وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے سریاب روڈ کوئٹہ میں پولیس اہلکاروں پر حملے پر مذمت اور جانی نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد ایسے بزدلانہ حملوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے ،وفاق بلوچستان حکومت کو دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کررہا ہے۔


کوئٹہ میں پولیس اہلکاروں کی گاڑی پر ہونیوالے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے وزیرداخلہ نے کہاکہ ہم شہداء کے لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں ۔انہوں نے کہاکہ دہشت گرد ایسے بزدلانہ حملوں کے ذریعے ہمارے اور سکیورٹی فورسز کے حوصلے پست نہیں کرسکتے ہم دہشت گردی کیخلاف جنگ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رکھیں گے اور دہشت گردوں کو ان کے انجام تک پہنچائیں گے۔


انہوں نے کہاکہ حالیہ حملہ نہایت افسوسناک ہے وفاقی حکومت بلوچستان حکومت سے ہر ممکن تعاون کررہی ہے اور آئندہ بھی دہشت گردوں کی گرفتاری یا ان کے انجام تک پہنچانے کے لئے صوبائی حکومت سے ہر ممکن تعاون کرے گی۔

مزیدخبریں