شوہر نے بیوی کے سابقہ کمپنی مالک کا کان ہی چبا ڈالا

02:17 PM, 18 Oct, 2017

دبئی: ذرائع کے مطابق دبئی میں ایک چرواہے نے اپنے بیوی کے سابقہ کمپنی کے مالک پر جسمانی حملہ کیا جس سے اسے شدید چوٹیں آئیں۔ پولیس نے چرواہے کو اس جرم کا مرتکب ہونے پر چھ ماہ جیل کی سزا سنا دی۔ 

عدالت کے ریکارڈ کے مطابق اس 49 سالہ سوڈانی چرواہے نے اپنی بیوی کے سابقہ کمپنی کے مالک کے بائیں کان پر کاٹا جس سے اسکے کان کی لو کا ایک حصہ اتر گیا۔ عدالت نے اس شخص کی سزا مکمل ہونے کے بعد اسکو ملک بدر کرنے کا حکم سنایا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ واقعہ 14 مئی کو پیش آیا جسکا فیصلہ عدالت نے کل بروز پیر کو سنایا جائے گا۔

مزیدخبریں