کیا عالیہ اور سدھارتھ ایک بار پھر ایک ہو گئے ہیں ؟

02:06 PM, 18 Oct, 2017

ممبئی: معروف  بھارتی اداکارعالیہ بھٹ اور سدھارت ملہوترہکیاایک بار پھرایک ہو گئے ہیں؟ اس سوال کا جواب آپ کو  عالیہ اور سدھارتھ کی ان تصاویر سے مل سکتا ہے جو دیوالی پارٹی میں ایک ساتھ لیں گئیں۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق معروف اداکارہ عالیہ بھٹ اور سدھارتھ ملہوترہ ایک ساتھ دیوالی پارٹی میں دیکھے گئے۔ تفصیلات کے مطابق عالیہ بھٹ اور سدھارتھ ملہوترہ ایکتا کپور کی دیوالی پارٹی میں ایک ساتھ ہنسی مذاق کرتے دیکھے گئے ہیں اور ان کی تصاویرمیں دیکھا جا سکتا ہےدونوں ایک  دوسرے کے ساتھ خوش ہیں اور دونوں کے درمیان کوئی علیحدگی نہیں ہوئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے یہ خبریں منظر عام پر تھیں کہ دونوں اداکاروں نے اپنی راہیں جدا کر لیں تھیں ۔ عالیہ اور سدھارت کے درمیان علیحدگی کی خبروں نےسب کو حیرت میں ڈال دیا تھا ۔

مزیدخبریں