ممبئی: معروف بھارتی کر کٹر یوراج سنگھ پر " سالی" آکنکشا نے گھریلو تشددکا الزام عائد کر دیا ہے ۔
آکنکشا نےیوراج سنگھ پر باقاعدہ ان پر کیس دائر کر دیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق آکنکشا نے یوراج سنگھ،اپنی ساس اور اپنے شوہر کے خلاف کیس دائر کر دیا ہے ۔ تاہم ابھی تک آکنکشا نے بھارتی میڈیا سے بات کرنے سے منع کر دیا ہے۔
آکنکشا ان کی خاتون وکیل نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آکنکشا کی ساس اور ان کے شوہر ان کو ذہنیاور معاشی طور پر حراساں کر رہے ہیں۔ اور یوراج سنگھ نہ صرف آکنکشا کی ساس کا ساتھ دے رہے ہیں بلکہ اپنی سالی کو کہہ رہے ہیں کہ اپنی ساس کی بات مانیں ورنہ ان کو گھر سے نکال دیا جائے گا۔
تاہم آکنکشا کے الزامات کے پیش نظر آکنکشا کی ساس، شوہر اور یوراج سنگھ کے خلاف کیس دائر کر دیا گیا ہے اور کیس کی سماعت21اکتوبر کو کی جائے گی۔