دبئی:دبئی میں دنیا کا سب سے بڑا ڈی کلر ہیرا نمائش کے لئے پیش کردیا گیا ہے جس کی چمک دھمک اور دلکش ڈیزائن نے شائقین کو اپنے سحر میں جکڑ دیا ہے۔ماہرین کے مطابق اس ہیرے کا وزن163.41قیراط ہے جبکہ اس کی قیمت کا انداز ہ 30ملین ڈالر زتک لگایا گیاہے۔
یہ قیمتی ہیراجنیوا میں کرسٹی آکشن ہاوس کے تحت اگلے ماہ 14نومبر کو نیلام کیا جائے گا۔اس ہیرے کی دریافت افریقی ملک انگولا سے ہوئی تھی جسے تراشنے کے بعد نمائش کا حصہ بنایاگیا ہے۔