صرف 6 ایکڑ پر مشتمل دنیا کاواحد ملک ، آبادی کتنی ؟جان کر دنگ رہ جائیں گے

01:20 PM, 18 Oct, 2017

صرف 6 ایکڑ پر مشتمل دنیا کاواحد ملک ، آبادی کتنی ؟جان کر دنگ رہ جائیں گے

اسلام آباد:دنیا میں آئے روز نئی سے نئی خبریں سننے کو ملتی ہیں جن کو سن کر یا دیکھ کر اپنے کانوں اور آنکھوں پر بھی یقین نہیں آتا۔ ویسے تو دنیا کے ممالک اپنی آبادی، معیشت ، جنگی ساز وسامان اور داخلی و خارجی امور کی بنا پر اہمیت حاصل کرتے ہیں ۔ دنیا میں آبادی کے اعتبار سے چین پہلا جبکہ بھارت دوسرا ملک ہے ۔

لیکن اب ایک ایسے ملک کا بھی انکشاف ہوا ہے جس کی آبادی صرف 33نفوس پر مشتمل ہے۔ اس ملک کا نام مولوسیا ہے ۔جو امریکی ریاست نیواڈا میں 6.3ایکڑ پر مشتمل ایک چھوٹا سا رقبہ ہے۔ اس ملک کو اقوام متحدہ یا دوسرے ملکوں کے نزدیک کسی الگ یا خود مختار ریاست کی حیثیت حاصل نہیں ۔لیکن پھر بھی یہاں آنے والوں کو اپنےپاسپورٹ پر مہر لگوانی پڑتی ہے اور اس ملک کا اپنا قانون ،ثقافت اور کرنسی ہے۔

1977میں کیون بوگلے نامی شخص اور اس کے دوستوں کو الگ ملک بنانے کا خیال آیا ۔ اب بوگلے اس ملک کےسربراہ اور ان کی اہلیہ خاتون اول بنی بیٹھی ہیں۔ اس خود ساختہ حکمران جوڑ ی کے دو بچے ہیں۔

مزیدخبریں