ملالہ یوسف زئی کی کتاب ملالہ میجک پنسل شائع کر دی گئی

12:00 PM, 18 Oct, 2017

لندن:نوبل انعام یافتہ ،اور نیو یارک ٹایمز کی بہترین مصنفہ ملالہ یوسف زئی کی کتاب ملالہ میجک پنسل شائع کر دی گئی،ملالہ یوسفزئی کی کتاب’ ملالہ میجک پنسل ‘نوجوانوں کے لئے مشکلات میں بھی امید پر قائم رہنے کا سبق دیتی ہے۔

ملالہ کی کتاب میں اس کی اپنی بچپن کی تصوری اور خیالاتی سوچوں پر مبنی تحریر ہے،ملالہ بچپن میں ایسی پنسل چاہتی تھی جو اس کی خواہشات کو پورا کرے۔

سب کو خوش رکھنا،شہر سے کوڑے کی بد بو کو ختم کرنا ،اور زیادہ دیر تک سونا،لیکن جب ملالہ بڑی ہوئی اور معاشرے کی پہچان سے روشناس ہوئی
تو اسے سمجھ آیا کہ ان چھوٹی چھوٹی خواہشات سے زیادہ بڑے بڑے مسائل ہیں،جن کے ختم ہونے کے لئے محنت کی ضرورت ہے.

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں