نئی دہلی:بڑی سازش کا انکشاف،پاکستان آرمی چیف کے دورہ افغانستان کے بعد ،مودی سرکار کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول نے کابل میں افغان صدر سے ملاقات کی ہے۔اشرف غنی نے بھارت کے دورے کی دعوت قبول کرلی۔
اجیت نے کابل میں افغان صدر سے ملاقات میں انہیں مودی کی طرف سے بھارت کا دورہ کرنے کی د عوت بھی دی ، جو انہوں نے قبول کر لی اجیت نے دیگر افغان حکام سے بھی ملاقات کی جن عبداللہ عبداللہ بھی شامل تھے اس سے پہلے ستمبر میں عبداللہ عبداللہ نے بھارت کا دورہ کیاتھا جس میں بھارت اور افغانستان کے تعلقات کے ازسرنو جائزہ لیا گیا
اجیت دیول نے انہوں نے ایسے وقت میں کابل کا دورہ کیا ہے۔جب پاکستان کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باوجوہ افغان صدر اشرف غنی سے حال ہی میں ملاقات کر کے آئے ہیں۔ اس ملاقات میں پا کستان اور افغانستان میں پیدا ہونے والی غلط فہمیوں پر گفتگو کی گئی تھی۔