امریکی صدر ڈونلڈ کا مومی مجسمہ ،،جرمنی کے دارلحکومت ' برلن ' کے مادام تساو عجائب گھر کی زینت بننے کیلئے تیار،،، امریکی صدر کے مجسمے کو 20 اکتوبر سے نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا
لوگوں کی پر زور فرمائش پر جرمنی کے مادام تساومیوزیم کی انتظامیہ نے امریکی صدر کا مجسمہ تیار کر لیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا مجسمہ تیار کرنے کیلئے 16 ماہرین نے چار مہینے نہایت محنت سے کام کیا۔
عجائب گھر کی انتظامیہ کے مطابق وائٹ ہاوس سے آئے ٹرمپ کے ماپ کو مدِ نظر رکھ کر مجسمہ کو تیار کیا گیا ہے۔ امریکی صدر کے مجسمے کو 20 اکتوبر سے نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔