بنوں: مسلح افراد نے چیک پوسٹ پر حملہ کرکے 7 پولیس اہلکاروں کو اغوا کر لیا

بنوں: مسلح افراد نے چیک پوسٹ پر حملہ کرکے 7 پولیس اہلکاروں کو اغوا کر لیا

بنوں: خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں مسلح افراد نے روچہ چیک پوسٹ پر حملہ کرکے 7 پولیس اہلکاروں کو اغوا کر لیا۔ ضلعی پولیس آفیسر (ڈی پی او) کے مطابق، احمد زئی سب ڈویژن سے تعلق رکھنے والے پولیس اہلکاروں کو اغوا کیا گیا ہے۔

ڈی پی او نے مزید بتایا کہ نامعلوم مسلح افراد نے چیک پوسٹ پر قبضہ کر کے اہلکاروں کو اپنی حراست میں لے لیا۔ پولیس نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے کر مغوی اہلکاروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ پولیس کی ٹیمیں اغواکاروں کی تلاش میں مصروف ہیں اور علاقے میں تفتیش جاری ہے۔

مصنف کے بارے میں