پنجاب میں سموگ کی شدت کم ہونے پر ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کے اوقات کار میں تبدیلی

08:34 PM, 18 Nov, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور: پنجاب بھر میں سموگ کی شدت میں کمی کے بعد، ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کے اوقات کار میں تبدیلی کی گئی ہے۔ محکمہ ماحولیات نے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق اب تمام ہوٹلز اور ریسٹورنٹس رات 10 بجے تک کھلے رہیں گے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ہوٹلز اور ریسٹورنٹس میں ڈائن اِن، پارکنگ میں کھانے کی سہولت اور ٹیک اوے خدمات رات 10 بجے تک دستیاب ہوں گی۔ تاہم، ہوم ڈلیوری خدمات پر کوئی پابندی نہیں ہوگی۔

محکمہ ماحولیات نے مزید وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ بارش اور ہوا کی سمت میں تبدیلی کے باعث سموگ کی صورتحال بہتر ہوئی ہے، جس کی وجہ سے 15 نومبر کے حکمنامے میں نظرثانی کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن میں تمام ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو نئی پابندیوں پر عمل درآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔ سموگ وار روم اور ای پی اے نے اس فیصلے پر عمل درآمد کے لیے ضروری اقدامات شروع کر دیے ہیں۔

مزیدخبریں