پنجاب میں تعلیمی ادارے کل سے کھولنے کا اعلان، سکول پونے 9 بجے تک نہیں کھلیں گے

پنجاب میں تعلیمی ادارے کل سے کھولنے کا اعلان، سکول پونے 9 بجے تک نہیں کھلیں گے

لاہور: پنجاب میں سموگ کی صورتحال میں بہتری کے بعد تمام اضلاع میں تعلیمی ادارے کل سے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تاہم، سکول صبح پونے 9 بجے سے پہلے نہیں کھلیں گے۔ 

صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ مشرقی ہواؤں کی سمت میں تبدیلی کی وجہ سے سموگ کی شدت کم ہو گئی ہے، جس کے بعد تعلیمی اداروں کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

وزیر نے مزید بتایا کہ لاہور اور ملتان کے علاوہ باقی تمام اضلاع میں کل سے تعلیمی ادارے کھولے جائیں گے۔ راولپنڈی ڈویژن میں بھی سکول کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے، جس میں اساتذہ اور طلباء سے حاضری کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں میں تمام طلباء، اساتذہ اور عملے کو ماسک پہننا لازمی ہوگا، اور آؤٹ ڈور سپورٹس اور دیگر غیر نصابی سرگرمیاں فی الحال معطل رہیں گی۔

مصنف کے بارے میں