اسلام آباد میں دفعہ 144 کا نفاذ، مذہبی و سیاسی اجتماعات پر پابندی

اسلام آباد میں دفعہ 144 کا نفاذ، مذہبی و سیاسی اجتماعات پر پابندی

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے، جس کے تحت پانچ یا اس سے زیادہ افراد کے اکٹھے ہونے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے اس فیصلے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کسی بھی قسم کے مذہبی یا سیاسی اجتماعات کی اجازت نہیں ہو گی، اور یہ پابندی فوری طور پر نافذ العمل ہوگی۔ اس پابندی کا اطلاق ریڈ زون، پوش ایریاز اور کاروباری علاقوں تک ہوگا۔ 

یہ اقدام اسلام آباد میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں