مکیش کمار چاولہ کی سندھ کابینہ میں واپسی، حلف برداری کی تقریب

مکیش کمار چاولہ کی سندھ کابینہ میں واپسی، حلف برداری کی تقریب

کراچی: مکیش کمار چاولہ کو سندھ کابینہ میں دوبارہ شامل کر لیا گیا ہے۔ آج گورنر ہاؤس کراچی میں ایک خصوصی تقریب منعقد ہوئی، جس میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے مکیش کمار چاولہ سے وزیر کا حلف لیا۔ چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ نے تقریب کی نظامت کے فرائض انجام دیے۔

حلف برداری کی تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، دیگر کابینہ اراکین اور سندھ اسمبلی کے ارکان بھی شریک ہوئے۔

مکیش کمار چاولہ کو ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا وزیر مقرر کیا گیا ہے، اور اس کا نوٹیفکیشن دو دن قبل جاری کیا گیا تھا۔

مصنف کے بارے میں