پی ٹی اے نے غیر رجسٹرڈ وی پی این کی رجسٹریشن کے لیے دو ہفتے کی مہلت دے دی

پی ٹی اے نے غیر رجسٹرڈ وی پی این کی رجسٹریشن کے لیے دو ہفتے کی مہلت دے دی

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے غیر رجسٹرڈ وی پی این (ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک) کی رجسٹریشن کے لیے 2 ہفتے کی مہلت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے غیر رجسٹرڈ وی پی این کے خلاف کارروائی کی ہدایت کے بعد پی ٹی اے نے اس حوالے سے ایک جائزہ اجلاس منعقد کیا، جس میں 30 نومبر تک غیر رجسٹرڈ وی پی این کی رجسٹریشن کا وقت دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

پی ٹی اے کے ذرائع کے مطابق یکم دسمبر سے غیر رجسٹرڈ وی پی این کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں پہلے مرحلے میں وی پی این کی بندش کا ایک کامیاب تجربہ کیا جا چکا ہے، اور آئندہ دنوں میں اس کا دوسرا تجربہ بھی کیا جائے گا۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ رجسٹریشن کی اس مہلت کے دوران غیر رجسٹرڈ وی پی این کے ہولڈرز کو اپنی خدمات قانونی بنانے کا موقع دیا جا رہا ہے، کیونکہ غیر رجسٹرڈ وی پی این سیکیورٹی کے لحاظ سے خطرناک ہو سکتے ہیں۔ ان وی پی این کے ذریعے حساس ڈیٹا اور قابل اعتراض مواد تک رسائی ممکن ہو سکتی ہے، جس کا روکنا پی ٹی اے کی ذمہ داری ہے۔

مصنف کے بارے میں