کولمبو: سری لنکا کے صدر انورا کمارا ڈسانائیکے نے ہرینی امر سوریا کو دوبارہ وزیراعظم کے طور پر مقرر کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، صدر نے آج ہرینی امر سوریا سے وزیراعظم کا حلف لیا۔
حالیہ انتخابات میں صدر انورا کمارا نے 225 رکنی پارلیمنٹ میں 159 نشستوں کے ساتھ کامیابی حاصل کی۔ اس کے علاوہ، تجربہ کار قانون ساز وجیتا ہیراتھ کو وزارت خارجہ کا قلمدان دوبارہ سونپ دیا گیا ہے۔
صدر ڈسانائیکے نے حلف برداری کے دوران وزیر خزانہ کا کوئی نیا نام نہیں لیا، جس سے یہ اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ وہ خود اس اہم منصب کو اپنے پاس رکھیں گے، جیسا کہ انہوں نے ستمبر میں صدارتی انتخابات جیتنے کے بعد کیا تھا۔