راولپنڈی ڈویژن میں 19 نومبر سے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان

01:17 PM, 18 Nov, 2024

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی :  محکمہ ماحولیات نے راولپنڈی ڈویژن میں 19 نومبر سے تمام تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 یہ فیصلہ اسموگ کی صورتحال میں بہتری آنے کے بعد کیا گیا ہے۔ محکمہ ماحولیات کے ڈائریکٹر جنرل عمران حامد شیخ کی جانب سے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق، راولپنڈی، اٹک، جہلم اور چکوال کے تمام تعلیمی ادارے 19 نومبر سے دوبارہ کھلیں گے اور تعلیمی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔ اس فیصلے کے تحت، تعلیمی اداروں میں طلبہ اور عملے کی فزیکل حاضری لازمی ہوگی۔

واضح رہے کہ مری کے تعلیمی ادارے پہلے ہی کھلے ہوئے ہیں اور وہاں تعلیمی سرگرمیاں جاری ہیں۔

محکمہ ماحولیات کے مطابق، اسموگ کی صورتحال میں بہتری اور فضائی آلودگی میں کمی کے باعث تعلیمی اداروں پر عائد کی جانے والی پابندیاں ختم کر دی گئی ہیں، جس سے طلبہ اور اساتذہ کو دوبارہ تعلیمی سرگرمیوں میں شرکت کی اجازت مل گئی ہے۔

مزیدخبریں