ہوبارٹ : آسٹریلیا کے خلاف تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے پاکستان کی پلیئنگ الیون میں دو اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
حسیب اللہ اور جہانداد خان کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے، جبکہ کپتان محمد رضوان کو آرام دیا گیا ہے اور سلمان علی آغا کو کپتان مقرر کیا گیا ہے۔اس میچ میں حسیب اللہ وکٹ کیپر کے فرائض سرانجام دیں گے، جبکہ نسیم شاہ بھی اس میچ میں شامل نہیں ہیں۔
پلیئنگ الیون میں سلمان علی آغا کے علاوہ صاحبزادہ فرحان، بابر اعظم، حسیب اللہ، عثمان خان اور محمد عرفان بھی شامل ہیں۔دیگر کھلاڑیوں میں عباس آفریدی،جہانداد خان، ، حارث رؤف ، شاہین شاہ آفریدی اور سفیان مقیم شامل ہیں۔
یاد رہے کہ پاکستان پہلے دونوں ٹی ٹوئنٹی میچز ہار چکا ہے اور آخری میچ میں وائٹ واش سے بچنے کے لیے اسے جیتنا ضروری ہوگا۔