نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا آج ہونیوالا اجلاس موخر

نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا آج ہونیوالا اجلاس موخر

اسلام آباد :  انسداد دہشت گردی کے لیے نیشنل ایکشن پلان (NAP) پر عمل درآمد کے حوالے سے آج ہونے والا نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس مؤخر کر دیا گیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق، وزیرِ اعظم شہباز شریف کی طبیعت کی خرابی کے باعث اجلاس کو ملتوی کیا گیا ہے، اور اجلاس کی نئی تاریخ اور وقت کا تعین جلد کیا جائے گا۔

اس اجلاس میں اعلیٰ عسکری قیادت، صوبائی وزرائے اعلیٰ، اور انٹیلی جنس اداروں کے سربراہوں کو شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔ اجلاس میں ملک بھر میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا جانا تھا، اور نیشنل ایکشن پلان کے تحت انسداد دہشت گردی کی کوششوں پر بھی بات چیت ہونی تھی۔

اجلاس کے ایجنڈے میں صوبوں اور وفاق کے درمیان بہتر کوآرڈینیشن کی ضرورت پر بھی غور کیا جانا تھا، ساتھ ہی انٹیلی جنس معلومات کی مؤثر شیئرنگ کے طریقہ کار کو مزید مستحکم کرنے پر بحث کی جانی تھی۔ خصوصی طور پر خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کی وجوہات کا جائزہ بھی لیا جانا تھا۔

مصنف کے بارے میں