چیمپئنز ٹرافی : بھارتی ہٹ دھرمی برقرار، براڈکاسٹرز کو بھاری نقصان کا خدشہ

10:10 AM, 18 Nov, 2024

نیوویب ڈیسک

دبئی :  آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے بھارت کی جانب سے جاری ہٹ دھرمی کی وجہ سے براڈکاسٹرز کو شدید مالی نقصانات کا سامنا ہو رہا ہے۔

 ذرائع کے مطابق، براڈکاسٹرز نے ایک بار پھر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے رابطہ کیا ہے اور بھارت کے ساتھ میچ کی غیریقینی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔براڈکاسٹرز نے آئی سی سی کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اس غیریقینی صورتحال کی وجہ سے انہیں ہزاروں ڈالرز کا نقصان ہو رہا ہے۔

 ان کا کہنا ہے کہ اگر بھارت پاکستان کے خلاف میچ کھیلنے پر راضی نہ ہوا تو وہ 3.2 ارب ڈالرز کی طے شدہ رقم ادا کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہوں گے، اور اس کے لئے آئی سی سی کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ میچ کی یقین دہانی کرائی جا سکے۔

ذرائع کے مطابق،  انڈیا نے تقریباً 40 کھرب روپے کے نقصان کا تخمینہ لگایا ہے، جو کہ براڈکاسٹنگ کے حوالے سے ایک بہت بڑی رقم ہے۔ اس کے باوجود، آئی سی سی نے براڈکاسٹرز کے ممکنہ مالی نقصانات پر کوئی واضح جواب دینے سے گریز کیا ہے۔ آئی سی سی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایونٹ میں شامل تمام ٹیموں کے بورڈز کے ساتھ مسلسل رابطہ برقرار ہے اور ان معاملات پر پیشرفت کی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں