اسرائیل کی اقوام متحدہ کے سکول پر بمباری، ایک ہی خاندان کے 32 افراد سمیت 200 فلسطینی شہید 

11:07 PM, 18 Nov, 2023

نیوویب ڈیسک

غزہ: فلسطین میں غزہ کے علاقے جبالیہ میں قائم اقوام متحدہ کے اسکول الفخورہ میں قائم پناہ گزیں کیمپ پر اسرائیلی فورسز کی بمباری کے نتیجے میں کم ازم کم 200 افراد شہید ہوگئے جس میں ایک ہی خاندان کے 32 افراد شامل ہیں جن میں 19 بچے ہیں۔

بین الاقوامی خبرایجنسی رائٹر اور اے ایف پی کے مطابق بمباری کا شکار اسکول اقوام متحدہ کے زیرانتظام ہے۔

اسرائیلی طیاروں نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شمالی غزہ میں جبالیہ مہاجر کیمپ میں واقع الفخورہ اسکول کو نشانہ بنایا جہاں جنگ سے بچنے کےلیے فلسطینیوں نے پناہ لی ہوئی تھی۔ شہدا میں زیادہ تعداد بچوں اور خواتین کی ہے۔

  

سوشل میڈیا پر اسرائیلی بمباری کے بعد کی خون ریز تصاویر اور ویڈیوز سامنے آگئیں۔ کمرے اور راہداریاں فلسطینیوں کی لاشوں سے بھرے ہوئی ہیں جن میں سے متعدد بچے ہیں۔

الجزیرہ کے ایک نمائندے نے بتایا کہ اس اسکول میں سیکڑوں لوگوں نے پناہ لے رکھی تھی کہ اسرائیلی فوج نے اسے آگ و خون میں نہلادیا۔

مزیدخبریں