ڈونلڈ بلوم نے نواز شریف، گیلانی اور ترین سے شفاف انتخابات کا انعقاد یقینی بنانے کیلئے ملاقات کی: امریکی سفارتخانہ 

 ڈونلڈ بلوم نے نواز شریف، گیلانی اور ترین سے شفاف انتخابات کا انعقاد یقینی بنانے کیلئے ملاقات کی: امریکی سفارتخانہ 

اسلام آباد : امریکی سفارتخانے کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سفیر امریکا نے لاہور اور ملتان میں سیاسی رہنماؤں سے ملاقات کی ہے۔ 

ایکس پر اپنے بیان میں سفارتخانے کہا کہ امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملتان میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی ، لاہور میں سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور آئی پی پی کے بانی جہانگیر ترین سے ملاقات کی ہے۔ 

ملاقات میں پاکستان میں صاف اور شفاف انتخابات کے انعقاد اور عوام کے حق رائے دہی کہ وہ کس کو منتخب کرتے ہیں اس پر بات ہوئی ۔اس کے علاوہ پاک امریکا اقتصادی رابطے بڑھانے پر بھی گفتگو کی گئی ۔ 

مصنف کے بارے میں