اسلام آباد : نگران وفاقی حکومت نے صنعتی مشاورتی کونسل تشکیل دے دی ہے۔ نگران وزیر تجارت و صنعت و پیداوار ڈاکٹر گوہراعجاز کونسل کے چیئرمین مقرر کردیا گیا ہے۔
انڈسٹریل ایڈوائزری کونسل میں نجی شعبہ کے 12، سرکاری شعبہ میں چھ اراکین شامل ہیں۔ چئیرمین ایف بی آر، سیکرٹری وزارت خزانہ،، صنعت و پیداوار، صوبائی چیف سیکرٹریز کمیٹی کے اراکین ہونگے۔
نجی شعبے سے محمد علی ٹبہ ، فواد احمد مختار ، رضا منشا ، عامر فیاض شیخ کونسل کے رکن مقرر کردیا گیا۔ وقار احمد ملک ، عبد الصمد داود ، احسن بشیر اور سمیر چنوائے کونسل کے رکن مقرر ہے۔
صنعتی ایڈوائزی کونسل کے اجلاس ہر ہفتے ہوگا۔ کونسل 10 روز میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔