ویتنام: ویتنام سے تعلق رکھنے والے ایک لکڑی کے کام کرنے والے نے ٹیسلا سائبر ٹرک کی مکمل طور پر فعال لکڑی کی نقل تیار کرکے ایک شاندار کارنامہ انجام دے دیا۔
سوشل میڈیا پلیٹ اور آن لائن ویڈیو شیئرنگ ایپ یوٹیوب پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں پیچیدہ عمل کو دکھایا گیا ہے، جس کا آغاز ایک بنیادی دھاتی فریم سے ہوتا ہے جو سائبر ٹرک کی باڈی کو نقل کرنے کے لیے گاڑی کی بنیاد ہے۔ ویڈیو میں دکھایا گیا کہ کس طرح آدمی لکڑی کے پروٹو ٹائپ کو بنانے میں 100 دن گزارنے کے بعد اسے ڈرائیو کے لیے لے جاتا ہے۔
یہ کلپ ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک کے لیے ایک طویل نوٹ کے ساتھ ND - Woodworking Art نامی چینل پر شیئر کیا گیا تھا۔ جسے بعد ازاں ایلون مسک کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بھی لکڑی سے تیار کردہ ٹیسلا سائبر ٹرک کی دیگر تصاویر کیساتھ شیئر کیا گیا۔
این ڈی- ووڈ آرٹ (ND- Woodart) کی جانب کی گئی پوسٹ میں لکھا گیا کہ میں لکڑی کی گاڑیوں سے گہری محبت اور آپ اور ٹیسلا دونوں کی زبردست تعریف کے ساتھ ایک پرجوش مواد تخلیق کرنے والا ہوں۔ گزشتہ برسوں میں، میں نے قیمتی تجربہ حاصل کرنے کے لیے لکڑی کی گاڑیوں کے کئی پروجیکٹ شروع کیے اور آج میں نے ایک کار لانچ کی۔
یوٹیوبر نے مزید لکھا کہ میں سائبر ٹرک سے بہت متاثر ہوں۔ یہ وہ کار بھی ہے جسے میرے بہت سے سامعین پسند کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ میں اسے بناؤں۔ اس نے اپنی پوسٹ کا اختتام اپنے مداحوں سے گزارش کی کہ وہ ایلون مسک اور ٹیسلا کو اپنا پیغام بھیجنے میں ان کی مدد کریں۔
یوٹیبر کی جانب سے پوسٹ کیے گئےکلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لکڑی کا کام کرنے والا سائبر ٹرک کی نقل کی دھاتی فریموں، الیکٹرک موٹر اور بیٹریوں کو چھپانے کے لیے لکڑی کے سلیب استعمال کرتا ہے۔ وہ اسی طرح کی لائٹس کو بھی شامل کرتا ہے اور سائیڈ پینل کو ایکس کےلوگو سے مزین کرتا ہے۔ اس کلپ کا اختتام اس شخص کے ساتھ ہوتا ہے جب وہ لکڑی کی کار اپنے بیٹے کے ساتھ سواری کے لیے لے جاتا ہے۔
یو ٹیوبر نے پوسٹ کے کیپشن میں مزید لکھا کہ میں جانتا ہوں کہ ٹیسلا نے سائبر ٹرک کو عملی جامہ پہنانے میں اپنے حصے کے چیلنجوں کا سامنا کیا ہے۔ تاہم، میں آپ کے وژن اور ٹیسلا کی صلاحیتوں پر غیر متزلزل اعتماد کو برقرار رکھتا ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ یہ غیر معمولی گاڑی بالآخر کامیاب ہوگی۔ آپ کو اور ٹیسلا کو لکڑی کا یہ سائبر ٹرک تحفے میں دینے کا اعزاز حاصل ہو گا۔
حیرت کی بات یہ ہے کہ ایلون مسک نے ان کی پوسٹ پر رد عمل دیتے ہوئے ان کی درخواست پر اتفاق کیا۔ ایلون مسک نے لکھا کہ "یقینا، بہت تعریف کے قابل ہے'۔
Sure, much appreciated ❤️
— Elon Musk (@elonmusk) November 3, 2023
یہ کلپ ایک ماہ قبل یوٹیوب پر شیئر کیا گیا تھا اور اس کے بعد سے اب تک اسے 9 لاکھ 35 ہزار سے زیادہ ملاحظات اور 14 ہزارسے زیادہ لائکس مل چکے ہیں۔