آشیانہ کیس میں شہباز شریف، احد چیمہ سمیت 10 ملزمان بری

12:33 PM, 18 Nov, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور: احتساب عدالت لاہور نے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ پروجیکٹ ریفرنس میں ساقبو وزیر اعظم شہباز شریف کو بری کر دیا۔ 

احتساب عدالت لاہور کے جج علی ذولقرنین اعون نے سابق وزیراعظم اور صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کی آشیانہ اقبال ریفرنس کیس میں بریت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے انہیں اس مقدمے میں بری کردیا گیا۔

احتساب عدالت لاہور میں شہباز شریف سمیت 13 ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، اس دوران اٹارنی جنرل اور نیب نے اپنی رپورٹس پیش کیں۔

نیب پراسکیوٹر کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ موجودہ کیس پر اثرانداز نہیں ہوتا، جس پر عدالت نے کہا کہ بریت کی درخواستوں پر 2 گھنٹے تک فیصلہ دوں گا۔

بعدازاں عدالت نے شہباز شریف سمیت 10 ملزمان کی بریت درخواستوں پر فیصلہ سنایا، عدالت نے فواد حسن فواد ، بلال قدوائی ، شاہد شفیق سمیت دس ملزمان کی بریت کی درخواستیں منظور کر لیں۔

عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے شہباز شریف، احد چیمہ، فواد حسن فواد سمیت تمام 10 ملزمان کو بری کر دیا ۔ملزمان میں شہباز شریف ، فواد حسن فواد ،احد خان چیمہ ،امتیاز حیدر ،بلال قدوائی، شاہد محمود ، منیر ضیاء ،علی سجاد ، محمد صدیق ،شاہد شفیق ،ندیم ضیاء اور کامران کیانی شامل ہیں ۔

نیب نے سال 2018 میں 50/18 660 ملین کا آشیانہ اقبال ریفرنس دائر کیا تھا ، ملزمان ندیم ضیا اور کامران کیانی کو مقدمہ سے پہلے ہی ڈسچارج کر دیا گیا تھا۔
 

مزیدخبریں