اسلام آباد، ڈگریوں کی تصدیق کرنے والی مشینیں متعارف

11:36 AM, 18 Nov, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:  فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (FBISE) اسلام آباد نے ڈگریوں کی تصدیق کے تھکا دینے والے عمل کو فوری اور پریشانی سے پاک عمل میں تبدیل کر دیا ہے۔ 

طلباء جنہیں کبھی لمبی قطاروں کا سامنا کرنا پڑتا تھا اور انتظار کے وقت میں توسیع ہوتی تھی اب وہ صرف چند منٹوں میں سند یافتہ ڈگری کی تصدیق حاصل کر سکتے ہیں۔

فیڈرل بورڈ نے اسلام آباد میں جدید ترین مشینیں متعارف کرائی ہیں جو ڈگری کی تصدیق کے عمل کو ڈیجیٹ کرتے ہوئے اے ٹی ایم کی طرح کام کرتی ہیں۔ یہ جدید ترین مشینیں طلباء کو چند منٹوں میں پورا عمل مکمل کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔

ایف بی آئی ایس ای کے چیئرمین قیصر عالم نے کہا کہ ہم نے ان مشینوں کو  سیلف سروس مشین کا نام دیا ہے۔ ایک آسان لیکن جدید ڈگری کی تصدیق کے نظام کا مقصد طلباء کے لیے اس عمل کو مزید قابل رسائی بنانا ہے،طلباء اب بغیر کسی رکاوٹ کے ڈگری کی تصدیق کے لیے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں، جس سے پورے عمل کے لیے درکار وقت کو نمایاں طور پر کم کیا جا سکتا ہے۔

طلباء نے سیلف سروس پر مبنی ڈگری کی تصدیق کی خدمت کو سراہا۔ان کا کہنا تھا کہ  پہلےڈگری تصدیق کرنے میں کافی وقت لگتا تھا، اب ہم اسے صرف پندرہ منٹ میں کر رہے ہیں۔ بطور طالب علم یہ ہمارے لیے بہت آسان ہے؛ اب ہم والدین کے بغیر یہاں آ سکتے ہیں۔ 

فیڈرل بورڈ کا اہم قدم ملک بھر کے تعلیمی اداروں کے لیے ایک مثال قائم کرتا ہے، جس سے انتظامی طریقہ کار کو بہتر بنانے کے لیے ٹیکنالوجی کو اپنانے کی طرف ایک تبدیلی کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔

مزیدخبریں