انکم ٹیکس ریٹرن جمع نہ کرانے پر بجلی و گیس کنکشن منقطع، موبائل سم بلاک

انکم ٹیکس ریٹرن جمع نہ کرانے پر بجلی و گیس کنکشن منقطع، موبائل سم بلاک
سورس: File

اسلام آباد:  ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانےوالوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے ان کےبجلی اور گیس کے کنکشن منقطع اور موبائل سم بلاک کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ا یف بی آر) نے ٹیکس کی بنیاد وسیع کرنے اور 20 لاکھ تک نئے ٹیکس دہندگان کوٹیکس نیٹ میں لانےکیلئے ملک بھر میں 145 ڈسٹرکٹ ٹیکس دفاتر قائم کر دیے۔

جون 2024 تک ایف بی آر نے 15سے 20لاکھ نئے ٹیکس دہندگان کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ کرتے ہوئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے145 ڈسٹرکٹ ٹیکس افسران کے دفاتر کو نوٹیفکیشن جاری کردیئے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق ان دفاتر کی سربراہی ڈسٹرکٹ ٹیکس آفیسرز کریں گے جن کی ذمہ داری ہوگی کہ وہ نان فائلرز اور اسٹاپ فائلرز پر انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کیلئے کارروائی کریں گے، ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانیوالے ٹیکس دہندگان کے بجلی، گیس اور دیگر یوٹیلٹی کنکشن منقطع کئے جائیں گے اور موبائل سم بلاک کرنے کا اختیار بھی ہوگا۔ 

ایک نیا دستاویزی قانون بھی متعارف کرایا جا رہا ہے جس کے تحت مختلف محکمے اور ادارے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو خودکار ٹرانسمیشن سسٹم کے ذریعے ڈیٹا فراہم کرنے کے پابند ہوں گے۔ ایف بی آر کے مطابق ان دفاتر کے قیام سے ایک نئے باب کا آغاز ہوتا ہے جس سے ٹیکس نیٹ کو وسعت ملے گی تاکہ تمام ممکنہ ٹیکس دہندگان کو ٹیکس نیٹ میں لایا جاسکے۔

مصنف کے بارے میں