آرمی چیف کا نام منگل یا بدھ تک سامنے آ جائے گا: وزیر دفاع 

11:50 PM, 18 Nov, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آرمی چیف کا نام بدھ تک سامنے آ جائے گا جبکہ تعیناتی کا عمل پیر سے شروع ہو گا۔ 
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اگلے ہفتے منگل یا بدھ تک آرمی چیف کا نام سامنے آ جائے گا، جو نام سمری میں آئیں گے ان میں سے ہی ایک نام پر سب کا اتفاق رائے ہو گا۔ 
انہوں نے مزید کہا کہ آرمی چیف کی تقرری کا عمل پیر سے شروع ہو گا اور 29 نومبر کو تقریب ہوگی جبکہ یہ طے ہو چکا ہے کہ کسی بھی نام پر عسکری و سیاسی قیادت اتفاق کرے گی۔
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ عمران خان آرمی چیف کی تعیناتی کو متنازعہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، ملک کی 75 سالہ تاریخ میں اتنے الزام نہیں لگائے گئے، عمران خان ایک ہی بات دہرا رہے ہیں کہ نواز شریف مرضی کا آرمی چیف لارہے ہیں۔

مزیدخبریں