لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ پتہ نہیں کتنے دن حکومت میں ہیں لیکن جتنے دن بھی رہیں گے عوام کی خدمت کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پتہ نہیں کتنے دن ہیں، لیکن جتنے دن بھی رہیں گے عوام کی خدمت کریں گے۔اللہ تعالیٰ نیت دیکھ کر اجر دیتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہر روز جائزہ لیتا ہوں کہ آج میں نے عوام کیلئے کیا کام کیا، جو کام رہ جاتے ہیں وہ اگلے دن کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔
واضح رہے کہ پنجاب کی صوبائی حکومت مسلم لیگ (ن) کے نشانے پر ہے اور یہ خبریں بھی گردش کر رہی ہیں کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف پنجاب میں حکومت قائم کرنا چاہتے ہیں۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مقامی رہنماءبھی اس ضمن میں متعدد بار عندیہ دے چکے ہیں کہ پارٹی قیادت پنجاب حکومت حاصل کرنے کیلئے کسی بھی حد تک جانے کیلئے تیار ہے۔
پتہ نہیں کتنے دن ہیں، مگر جتنے دن بھی رہیں گے عوام کی خدمت کریں گے: وزیراعلیٰ پنجاب
10:59 PM, 18 Nov, 2022