پاک، انگلینڈ ٹیسٹ سیریز شیڈول کے مطابق کرانے کا فیصلہ

پاک، انگلینڈ ٹیسٹ سیریز شیڈول کے مطابق کرانے کا فیصلہ

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز شیڈول کے مطابق کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اب پہلا ٹیسٹ راولپنڈی، دوسرا ٹیسٹ ملتان اور تیسرا ٹیسٹ کراچی میں کھیلا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق تاریخی سیریز کی تیاریوں کیلئے قومی ٹیم کا کیمپ 24 نومبر سے راولپنڈی میں شروع ہو گا جبکہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم 27 نومبر کی صبح اسلام آباد پہنچے گی۔ 
قبل ازیں یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ پاکستان میں موجودہ سیاسی صورتحال اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ کے باعث پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کراچی سے شروع کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ 
پی سی بی ذرائع کا کہنا تھا کہ شیڈول میں تبدیلی کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا لیکن پلا ن بی کا آپشن زیر غور ضرور ہے البتہ اس معاملے میں کوئی بھی حتمی فیصلہ تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت کے بعد ہی کیا جائے گا۔ 

مصنف کے بارے میں