لاہور: پروفیسر ڈاکٹر سمیرا رحمان نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے جو کردار دیا، اسے بہتر طریقے سے ادا کرنے کی کوشش کروں گی اور پبلک سیکٹر سمیت پرائیویٹ سیکٹرز کو جتنے مسائل ہیں انہیں حل کرانے کی کوشش کروں گی۔
تفصیلات کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان (ایچ ای سی) کی ممبر بننے پر پروفیسر ڈاکٹر سمیرا رحمان کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یونیورسٹیز میں ہمارے پاس ہیومن ریسورس آتا ہے اور دیکھنے کی چیز یہ ہے کہ ایک یونیورسٹی میں رہتے ہوئے کیسے بچوں کے خواب پورے کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ سے میری ٹیچنگ فلاسفی مجھے کنیکٹ کرتی ہے، جتنے بچے ہمارے پاس پڑھنے آتے ہیں وہ ایک امانت کی طرح ہیں اور ہمیں ان بچوں پر بھرپور محنت کرنی ہے اور انہیں کامیاب انسان بنانا ہے، کل شاید ہمارے بچوں کو بھی ایسے اساتذہ ملیں گے جو بچوں کا مستقبل سنواریں گے۔
پروفیسر ڈاکٹر سمیرا رحمان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے جو کردار دیا کوشش ہے اسے بہتر طریقے سے ادا کروں، خواتین وائس چانسلرز مجھے بہت زیادہ سپورٹ کرتی ہیں، پبلک سیکٹر سمیت پرائیویٹ سیکٹرز کو جتنے مسائل ہیں انہیں حل کرانے کی کوشش کروں گی، دنیا کے دیگر ممالک میں تعلیم کو بہتر طریقے سے پروموٹ کیا جاتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں جس پبلک سیکٹر یونیورسٹی میں گئی وہاں پر تعلیمی ماحول کابغور جائزہ لیا، یونیورسٹیز میں ہمارے پاس ہیومن ریسورس آتا ہے اور میں چاہتی ہوں کہ پبلک سیکٹرز یونیورسٹی کے ساتھ مل کر ان کیلئے بہترین کام کروں، بیسٹ پریکٹسز سے ہم ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھ سکتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ نے مجھے جو کردار دیا اسے بہتر طریقے سے ادا کرنے کی کوشش کروں گی: پروفیسر ڈاکٹر سمیرا رحمان
05:42 PM, 18 Nov, 2022