صدر علوی آرمی چیف کی سمری سے متعلق جو بھی فیصلہ کریں گے عمران خان کی حمایت حاصل ہوگی: فوادچودھری 

03:32 PM, 18 Nov, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: ترجمان پی ٹی آئی فواد چودھری نے کہا ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے جو بھی فیصلہ کریں گے اسے عمران خان کی حمایت حاصل ہوگی۔ 

فواد چودھری نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ آرمی چیف کی تقرری کے ضمن میں صدر مملکت اپنی آئینی ذمہ داری ادا کریں گے ۔ صرف یہ واضح کر دوں صدر مملکت جو بھی قدم اٹھائیں گے اسے عمران خان کی مکمل حمایت حاصل ہو گی۔

قبل ازیں صدر مملکت ڈاکٹر عارف نے کہا تھا آرمی چیف کی تعیناتی کے بارے میں وزیر اعظم جو بھی سمری بھیجیں گے اس پر فوری سائن کردوں گا۔ میرے پاس وزیر اعظم کی ایڈوائس روکنے کا کوئی اختیار نہیں ہے۔ 

مزیدخبریں