لندن: کساد بازاری کا سامنا کرتی برطانیہ کی معیشت کو بچانے کے لیے نئی حکومت نے اہم فیصلہ کرلیا ہے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی وزیر خزانہ جیریمی ہنٹ نے برطانوی معیشت بچانے کیلئے بڑے پیمانے پرٹیکس لگانے کا اعلان کیا ہے۔
جیریمی ہنٹ نے حکومتی اخراجات میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے تسلیم کیا اس سب کے باوجود اقتصادی مسائل بڑھیں گے۔
واضح رہے کہ برطانیہ میں مہنگائی اور کساد بازاری کی روک تھام کے لیے شرح سود میں بھی کئی بار اضافہ کیا گیا ہے۔