اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف نے کہا ہے آرمی چیف کی تعیناتی کے بارے میں وزیر اعظم جو بھی سمری بھیجیں گے اس پر فوری سائن کردوں گا۔ میرے پاس وزیر اعظم کی ایڈوائس روکنے کا کوئی اختیار نہیں ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے قریبی دوستوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی کے بارے میں جو بھی سمری آئے گی اس پر عمل کریں گے۔ مملکت کے معاملات میں کبھی رخنہ نہیں ڈالا۔
واضح رہے کہ کچھ حلقے کہہ رہے تھے کہ اگر وزیر اعظم شہباز شریف نے عمران خان کی مرضی کے بغیر آرمی چیف تعینات کیا تو صدر مملکت عارف علوی سمری روک سکتے ہیں۔