خاران میں نامعلوم افراد کا حملہ ، 3 افراد جاں بحق

02:44 PM, 18 Nov, 2022

نیوویب ڈیسک

خاران : خاران میں  نامعلوم افراد کے حملے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے  ہیں۔ شہر میں ڈیری فارم کے قریب سلیم تگاپی نامی شخص کے گھر پر کیا گیا۔ 

ذرائع انتظامیہ کے مطابق حملہ آوروں نے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی ۔ حملے میں دو افراد کی شناخت سلیم تگاپی اور سیف اللہ کے ناموں سے ہوئی۔ 

 جاں بحق افراد کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم اور زخمی کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ 

مزیدخبریں