پی ٹی آئی اور ن لیگ میں تناؤ کم کرنے کی کوششیں، اسحاق ڈار کی آج صدر عارف علوی سے ملاقات 

10:42 AM, 18 Nov, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن کے درمیان اختلافات کم کرنے کی کوششیں ہونے لگی ہیں۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار آج صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کریں گے۔ 

نجی ٹی وی کے مطابق اسحاق ڈار کی عارف علوی سے ملاقات ایوان صدر میں ہوگی۔ ملاقات میں حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان تناؤ کس طرح کم کیا جا سکتا ہے اس کا جائزہ لیا جائے گا۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے یہ ملاقات انتہائی اہم تصور کی جا رہی ہے ۔کیونکہ آرمی چیف کی تعیناتی کی سمری پر وزیر اعظم کی منٖظوری کے بعد صدر مملکت نے دستخط کرنے ہیں۔ 

مزیدخبریں