اسلام آباد: پی ٹی آئی کی جلسے اور دھرنے کے لیے این او سی کے اجرا کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی ۔ چیف جسٹس عامر فاروق ریمارکس دیے کہ جلسے کی اجازت کی درخواست تو غیرموثر ہو چکی ہے،اب تو وہ کاز آف ایکشن ہی ختم ہو چکا ہے جس پر درخواست دائر ہوئی تھی۔
چیف جسٹس نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اگر جلسہ کرنا ہے تو انتظامیہ کو نئی درخواست دے، اگر جلسے کی اجازت دینگے تو یقینی بنائیں گے کہ سڑکیں بلاک نہ ہوں، انتظامیہ نے یقینی بنانا ہے کہ عوام کے حقوق متاثر نہ ہوں، پی ٹی آئی اور تاجروں کی یکجا درخواستوں پر سماعت 22 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔