سندھ ہائیکورٹ کا کراچی اور حیدر آباد میں بلدیاتی الیکشن کرانے کا حکم 

09:23 AM, 18 Nov, 2022

نیوویب ڈیسک

کراچی : سندھ ہائیکورٹ نے کراچی اورحیدرآباد میں بلدیاتی الیکشن میں تاخیرسےمتعلق محفوظ فیصلہ سنادیا ہے۔ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی الیکشن کرانے کاحکم دے دیا۔ 

سندھ ہائیکورٹ نے 14 نومبر کو محفوظ کیے گئے فیصلے کو آج سنادیا۔ عدالت نے پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کی بلدیاتی انتخابات نہ کرانے کے خلاف درخواست منظور کرلی ہیں۔ 

سندھ ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو حکم دیا ہے کہ کراچی اور حیدرآباد میں الیکشن کے شیڈول کا اعلان کرے ۔ چیف سیکریٹری،آئی جی اورصوبائی حکومت سیکیورٹی فراہم  کریں۔ 

مزیدخبریں