عمران خان کی سیکورٹی پر تعینات لاہور پولیس کےاہلکار رل گئے،کھانا مل رہا ہے نہ پانی،کے پی کمانڈوز اندر جانے بھی نہیں دیتے

08:38 AM, 18 Nov, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور: زمان پارک میں سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کی سکیورٹی پر تعینات  لاہور پولیس کے افسر اور اہلکار رل گئے، نفری بیس روز سے کھانے اور پانی سے محروم ہے۔ ذرائع کے مطابق اہلکاروں نے شکوہ کرتے ہوئے بتایا اس حوالے سے ایس پی ہیڈ کوارٹر عبداللہ لک کو آگاہ کیا مگر تاحال کوئی رسپانس نہیں ملا۔

انہوں نے کہاکہ ڈی ایس پیز سے کانسٹیبل تک سکیورٹی اہلکاروں کی ڈیوٹی بھی 12 گھنٹے کردی گئی، اس سے پہلے تین شفٹوں میں 8 گھنٹے ڈیوٹی لی جا رہی تھی۔ بتایا گیا ہے کہ پشاور سے آئے کمانڈوز نے زمان پارک کا چارج سنبھال رکھا ہے۔

 لاہور پولیس کے اہلکاروں کو اندر داخلے کی بھی اجازت نہیں۔ سی سی پی او، ایس ایس پی آپریشنز اور ایس پی ہیڈ کوارٹر نے زمان پارک چیکنگ کے لئے متعدد دورے کئے مگر کسی افسر کو اپنے ہی اہلکاروں کے کھانے پینے کا خیال نہیں آیا۔

مزیدخبریں