عمران خان نے لانگ مارچ کیلئے سمندر پار پاکستانیوں سے چندہ مانگ لیا

08:31 AM, 18 Nov, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے لانگ مارچ کے لیے اوورسیز پاکستانیوں سے فنڈز فراہم کرنے کی اپیل کر دی ہے۔

اپنے ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ کوئی بھی دنیا کی تحریک فنڈز اور پیسے کے بغیر کامیاب نہیں ہوتی، ہماری حقیقی آزادی مارچ کو آپ کی ڈونیشنز کی ضرورت ہے۔

سابق وزیر اعظم عمران خان نے مزید کہا کہ زیادہ سے زیادہ ڈونیشنز فراہم کرکے ہماری تحریک کو کامیاب کریں۔

مزیدخبریں