انڈس ہائی وے ٹول پلازہ کے مقام پر مسافر بس حادثے میں 20 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

12:17 AM, 18 Nov, 2022

نیوویب ڈیسک

سیہون: انڈس ہائی وے ٹول پلازہ کے مقام پر مسافر بس کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں ۔

ریسکیو ذرئع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 8 خواتین ، 6 بچیاں اور 6 بچے شامل ہیں ۔ حادثے کی شکار بس حیدر آباد سے خیرپور جا رہی تھی ۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا سیہون بس حادثے کا نوٹس ، جامشورو پولیس کو جائے وقوعہ پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن کی ہدایات کر دیں ۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سیہون بس حادثے میں زخمی ہونے والوں کو ہر ممکن طبی سہولیات دینے کی ہدایت کر دی ۔ انہوں نے کہا کہ افسوسناک حادثے میں جانی نقصان کا سن کر دکھ پہنچا ۔

صوبائی وزیر شرجیل میمن نے حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس کیا ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو جائے وقوعہ پر پہنچنے کی ہدایت کر دی ہے ۔ اس کے علاوہ سیہون انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے ۔

مزیدخبریں