محمد شامی کی اہلیہ نے ”بیک پوز“کیساتھ تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کر دی 

11:57 PM, 18 Nov, 2021

ممبئی :بھارتی ٹیم کے فاسٹ باﺅلر محمد شامی کی اہلیہ نے ایک دفعہ پھر سوشل میڈیا پر اپنی بیک پوز کیساتھ نئی تصاویر شیئر کر دیں جس کی وجہ بھی انہوں نے خودہی بتا دی ۔

انڈین میڈیا کے مطابق محمد شامی کی اہلیہ نے بیک پوز کیساتھ اپنی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے اپنا وزن 4 کلو گرام تک کم کر لیا ہے جس پر متعدد فینز نے انہیں کئی اور مشورے بھی دئیے تو کچھ لوگوں نے انہیں فٹ قرار دیا ۔

واضح رہے بھارتی فاسٹ باﺅلر محمد شامی اور ان کی اہلیہ حسین جہاں کے درمیان کافی عرصے سے اختلافات چل رہے ہیں یہاں تک کہ معاملہ کورٹ تک جا پہنچا ہے ،لیکن اس تمام کے باوجود حسین جہاں اپنے سوشل میڈیا فینز کیلئے مختلف تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں ،ایسی ایک تصویر انہوں نے سوشل میڈیا انسٹاگرام پر شیئر کی جس کے کیپشن میںلکھا تھا کہ انہوں نے چار کلو وزن کم کر لیا ہے ۔

سوشل میڈیا پر ان کے کئی ایک فینز نے انہیں تصویر شیئر کرنے پر کچھ مفید مشورے دئیے تو کئی ایک نے انہیں فٹ بھی کہا لیکن کچھ ایک فینز نے انہیں وزن بڑھانے کی وجہ بھی پوچھی ۔

مزیدخبریں